27

یارحمٰن کا فجر کے وقت کا وظیفہ

اس تحریر میں اللہ پاک کے خصوصی نام یارحمن کا وظیفہ پیش کیا جارہا ہے ۔یارَحمن اللہ پاک کا صفاتی نام ہے جس کا مطلب مہربان پیار کرنے والا ہے ۔ یہ جو اللہ پاک کا نام ہے اس کی دنیا میں بڑی فضیلت ہے اور آخرت میں بھی بڑی فضیلت ہے دنیا میں اللہ پاک کافروں پر بھی رحم فرماتے ہیں اور مسلمانوں

پر بھی رحم فرماتے ہیں اللہ کے نام کی یہ خاصیت ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ پاک بہت ہی رحم کرنے والا ہے اور اللہ کافروں پر بھی رحم کرتا ہے لیکن قیامت کے دن اللہ پاک صرف اور صرف ایمان والوں پر رحم فرمائیں کافروں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گاکافروں کی طرف اللہ پاک کوئی نگاہ کرم نہیں فرمائیں گے اللہ پاک کی رحمٰن ذات دنیا میں دنیا والوں کے لئے بہت ہی خاص ہے یارحمٰن کا مطلب ہے رحم کرنے والا ۔ جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَا رَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی ۔ اگر کوئی شخص اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ کولکھ کر اور دھوکر وہ پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈال دے تو درخت کے پھل میں برکت ہو گی۔اسی طرح طالب ومطلوب کانام مع والدہ کے لکھ کر باند ھے تو مطلوب اسکی محبت میں سرگر داں ہوجائے ۔ اور اگر کسی کو گھو ل کر پلائے تواس کے دل میں طالب کی محبت ہو بشر طیکہ محبت جائز ہو۔اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امرِ مکروہ سے محفوظ رہتا ہے ۔اسےلکھ کراوردھوکرپلانے سے گرم بخار سے شفانصیب ہوتی ہے۔جوکوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سواٹھا نوے بارپڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا ۔جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار (یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰ خِرَۃِ وَ یَارَحِیْمَھُمَا ) پڑھے گا اس کی ضرورت وحاجت آسانی سے پوری ہوگی ۔جوکسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔

جو شخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گااس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا ، اور تمام دنیوی آفتوں اور عملِ مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہر بان ہوجائے گی ۔ اور اگر اس کومشک وزعفران سے لکھ کر کسی محفوظ جگہ بدخلق آدمی کے گھر میں دفن کردیا جائے تواس میں حیاء ، ترحم اور مسکنت پیدا ہوجائے گی ۔ جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنا ئے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہوجاتے ہیں ۔ جواس کا کثرت سے ورد کر تاہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتاہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتاہے۔ جوکوئی ہرروزیہ اسم پانچ سوبار پڑھے گا دولت پائے گا اور اللہ تعالی کی مخلوق اس پر مہر بان وشفیق ہوگی۔ جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔ جو یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَاوَرَحِیْمَھَا اکتالیس روزتک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہوگی۔ جو شخص اسے روزانہ سو بار پڑھے اس کے دل کی قساوت دور ہوجاتی ہے ۔

جس کی کوکسی ناگوار کام کا اندیشہ ہووہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اگر اسے لکھ کر پانی سے دھوکر پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے ۔ جوشخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد یَامَلِکُ کثرت سے پڑھا کریگااللہ اسے غنی فرمادیں گے اور جوزوال کے وقت ایک سوبیس بار پڑھے گا اللہ تعالی اسکو صفائے قلب اور غنا ئے ظاہر وباطن سے سرفراز فرمائیں گے۔ جوشخص اس اسم کو پڑھتا ہے اس کا نفس اس کی اطاعت کرتا ہے اور اسے عزت وحرمت حاصل ہوتی ہے ۔ جوسورج نکلنے کے وقت تین ہزار بار یہ اسم پاک پڑھے گاوہ جو مراد مانگے گا حاصل ہو جائے گی ۔ مال وملک والا آدمی اگریہ اسم (اَلْقُدُّوْسُ ) کے ساتھ ملا کر پڑھے گا تو اس کا مال وملک قائم رہے گا۔ جواس اسم کوفجر کی نماز کے بعد ایک سو بیس بار پڑھنے کا معمول بنا ئے ، اللہ تعالی اسے اپنی عنایات کے ذریعہ غنی فرمادیتے ہیں ۔ اگر حکمران اسے پڑھنے کا معمول بنا ئے تو بڑے بڑے سرکش ومتکبر لو گ ان کے مطیع و فرمانبر دار بن جائیں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں