57

”عید سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ سے عیدی لے لو“

اللہ تعالیٰ ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں ایک سیکنڈ کے اندر پانچ بچے پیدا کرتا ہے۔ جتنی دیر سے میں نے آپ سے بات کرنا شروع کی ہے اس وقت سے لے کر ابھی تک سو سے دو سو بچے اللہ تعالیٰ نے پید ا بھی کردیے ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت صرف ایک بندے پر نہیں ، بلکہ پوری کائنا ت پر ہر وقت برستی رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جس شخص کو یا جس مخلوق کو پیدا کرتا ہے۔ اس کی زندگی کا تمام نمونہ پیش کردیتا ہے۔ اس کے رزق کا بندوبست کرتاہے۔ انسان تو اپنا سانس بھی خود نہیں لے سکتا ۔ اپنے دل کو اگر انسان کو خود چلانا پڑجائے تو و ہ تھک جائے گا۔ اگراللہ پاک یہ ڈیوٹی انسان کی خود لگادیتا کہ وہ جو کھانا کھاتا ہےاس کو اپنے جسم کے الگ الگ حصوں میں بھی خود ہی پہنچائے تو انسان بیچارہ پریشان ہی ہوجاتا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بہت قریب ہے۔ وہ ہمیں سنتا ہے۔ہمیں دیکھتا ہے۔ ہمیں کبھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ آج آپ کے لیے ایک بہت ہی خاص اور مجرب وظیفہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ یہ وظیفہ آپ لوگوں نے کس طرح کرنا ہے۔ آج جمعرات ہے اور کل جمعہ ہے۔ آپ یہ عمل اگر جمعہ کو کریں ۔ یا جمعے کے علاوہ بھی کرسکتے ہیں۔ اگر جمعہ کو کریں گے تو اسکا بھی بتا دیتے ہیں کہ کس طرح کرنا ہے اگر جمعہ کے علاوہ اگر کسی دن کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آپ کو بتا دیتے ہیں۔ کہ آپ نے کس طرح کرنا ہے۔ جیسے ہی جمعہ شروع ہوگا شام کو مغرب کے وقت ایک رات ہوتی ہے اگلے دن پورا دن بھی جمعہ کا ہوتا ہے شام مغرب تک۔ توآپ نے ان چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت جب آپ مناسب سمجھیں توآپ نے ان کلمات کو پڑھ لیناہے۔

آپ نے سات سو چھیاسی مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لینا ہے۔ اس کےبعد اللہ کے حضور دعا مانگنی ہے۔ سات سو چھیاسی مرتبہ آپ نے تب پڑھناہے جب یہ عمل آپ جمعہ کوکریں اور رمضان میں کریں گے ۔ اگر آپ جمعہ کے علاوہ آپ رمضان میں کسی دن کریں گے ۔ توآپ اس کو ڈبل کردیں گے اگر آپ رمضان کے علاوہ پھر کسی دن کرتے ہو تو آپ نے اس کو ٹرپل کردینا ہے۔ مطلب تین گنا سات سو چھیاسی کو تین گنا کر کے پھرآپ نے اس تسبیح کو پڑھ لینا ہے۔ آپ نے ان کلمات کو ملا کر پڑھنا ہے۔

یہ ایک ہوگیا ہے۔ اس کے بعد آپ نے ان کو سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھناہے وہ کلمات ” یارحیم، یا ودود، یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” ہیں۔ اس کے علاوہ آپ جب اس وظیفے کو شروع کریں گے ۔ آپ نے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھناہے۔ اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور آپ نے سچے دل سے دعا مانگنی ہے۔ یہ وظیفے شروع کرنے سےپہلے آپ نے نیت باندھ لیں۔ کہ آپ کس مقصد کو ٹارگٹ کرنا چاہتےہیں۔ ا س کے بعد کلمات کو پڑھتے جائیں اور پھر جادو دیکھتے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام جائز حاجات کو پور ا فرمائے ۔ آمین۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں